عالمی فٹ بالر میسی کا سعودیہ اور مداحوں سے کھل کر محبت کا اظہار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عالمی فٹ بالر میسی کا سعودیہ اور مداحوں سے کھل کر محبت کا اظہار

عالمی فٹ بالر نے سعودی عرب اور مداحوں سے محبت کا بھر پور اظہار کردیا۔

عالمی فٹ بالر میسی پوڈ کاسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے سامنے آئے جس میں انہوں نے سعودی عرب سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی میں ایک سے زیادہ مرتبہ جا چکا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس محبت کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو مجھے ہمیشہ ملتی ہے جب میں سعودی عرب آتا ہوں، مجھے پہلے بھی جانے کا موقع ملا ہے اور میں دوبارہ واپس جانا چاہوں گا۔

میسی نے سعودی مداحوں سے کہا کہ میں نے آپ کے ملک، آپ کی ثقافت اور منفرد مقام پر جو آپ سے حاصل کیا اس سے خوش ہوں، میں آپ کے پرتپاک استقبال کے لیے ہمیشہ آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عالمی فٹ بالر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں انٹر میامی کے ساتھ دن گزارنے پر اورآپ کی محبت سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا، میں امید کرتا ہوں کہ میرے مداح میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو گفتگو کے دوران واضح کردیا کی وہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.