آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے Chris Tetley نے کی، جس میں دیگر ارکان سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے ۔

ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P