وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، کابینہ میں شمولیت کی درخواست – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، کابینہ میں شمولیت کی درخواست

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی، ملاقات حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کر دی۔

صدر آصف زرداری نے معاملے پر سوچ و بچار کا وعدہ کر لیا، ملاقات میں حکومتی امور اور معاشی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.