پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتار

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔

لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ نے بتایا کہ ان کے والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے وقت لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہوں۔

بلخ شیر نے بتایا کہ والد کی گاڑی تھانے میں ہے لیکن وہ یہاں نہیں ہیں، فکر مند ہیں کہ وہ کہاں ہیں، ان کی گاڑی لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں موجود ہے۔

 

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ایڈووکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کا لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.