ملک کو مسائل سے نکالنے میں آصف زرداری اپنا کردار ادا کرینگے: نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک کو مسائل سے نکالنے میں آصف زرداری اپنا کردار ادا کرینگے: نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے میں آصف علی زرداری اپنا کردار اداکریں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے، آصف زرداری اپنا کردار ادا کرکے ملک کو مسائل سے نکالیں گے، آصف علی زرداری نے اختیارات پارلیمان کو منتقل کئے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، ملک جن بحران میں گرا ہے اس کو آصف زرداری کی ضرورت تھی، آصف زرداری نے 2008ء سے 2013ء تک اپنی حکومت کو اتحاد سے چلایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہو، پاکستان جب بھی بحرانوں سے گرا ہے پیپلزپارٹی نے سپورٹ کیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم ملکر مزدوروں اور غریبوں کو مشکلات سے نکالیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.