علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب

 پختونخوا اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔

صوبائی اسمبلی کا جالاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ دوران اجلاس ایوان میں موجود ارکان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسپیکر کی جانب سے بارہا خاموش رہنے کا کہا گیا، تاہم کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ وقت سے تاخیر سے شروع ہوا تاہم ارکان کی تعداد کم تھی۔ بعد ازاں تلاوت قرآن پاک سے اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہوا، جس کے بعد اسپیکر نے وزیر اعلیٰ کے امیدوار علی امین گنڈا پور کے حامی اراکین کو لابی نمبر 1 میں جانے کی ہدایت کی جب کہ دوسرے امیدوار ڈاکٹر عباد اللہ کے حامیوں کو لابی 2 میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.