پاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا

حکومت نے بنیادی ٹیرف بھی بڑھایا پھر بھی گردشی قرض رک نہیں پایا ۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرض دوہزار چھ سو چھتیس ارب روپے ہو گیا ۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق فیول پرائس اور سہ ماہی چارجز میں اضافے کے باوجود قرضہ قابو میں نہیں آ رہا ۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرض تئیس سو دس ارب روپے تک رکھنے کا ہدف دیا تھا ۔

آئی پی پیز کےسترہ سو ساٹھ ارب ، جنکوز کے ایک سو گیارہ ارب اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے سود کی مد میں سات سو پینسٹھ ارب روپے واجب الادا ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.