پی ایس ایل9؛ بابراعظم کو صائم اور حارث سے اوپننگ کروانے کا مشورہ مل گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل9؛ بابراعظم کو صائم اور حارث سے اوپننگ کروانے کا مشورہ مل گیا

سابق کرکٹر اظہر علی نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دیدیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کو چاہیے کہ وہ محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپن کروائیں اور خود تیسرےنمبر پر بیٹنگ کیلئے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث ایک اٹیکنگ اوپنر ہیں، بطور پشاور زلمی کے کپتان کی حثیت سے بابراعظم انہیں صحیح طرح استعمال نہیں کررہے ہیں۔ اگر صائم اور حارث اوپننگ کریں گے تو وہ پاور پلے کے دوران فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرکے دے سکتے ہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کو غور کرنا ہوگا کہ زلمی کیلئے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرکے اننگز کو بہتر کرنے میں کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.