اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسمگلروں کی لڑائی کو پاکستان میں ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی ایجنڈا بے نقاب

پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا۔

چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن مرگ برگ سرمچار کی خفت مٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے جس میں صداقت نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.