قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

 محکمہ قومی بچت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کر دی۔ 

محکمہ قومی بچت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع کم کر کے پہلے 6 ماہ کیلیے 15.6 فیصد، سیونگ سرٹیفکیٹ پر دوسری ششماہی کا منافع 16.6 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کم کر کے 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر اسکیم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 15 فیصد سے کم کر کے 14.6 فیصد، بہبود سیونگ اور پینشنرز بینیفٹ اکاوٴنٹ پر منافع کی سالانہ شرح 15.36 فیصد، اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر بھی منافع 15.36 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع میں بھی کمی کر دی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی موجودہ شرح 20.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.