بلوچستان میں سالار , پنجاب میں میاں اسلم پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ نامزد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں سالار , پنجاب میں میاں اسلم پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ نامزد

تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے، گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد سربراہ جے یو آئی سے آج ہی ملے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما آنا چاہتے ہیں تو آئیں، کیا بات ہوگی، ابھی علم نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان ہے۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسد قیصر نے کہا کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے، اسمبلی میں بیٹھیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.