جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام  نے بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پورے ملک میں بھرپور اپوزیشن کا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پی پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی نے تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات غیر منصفانہ ہوئے ہیں، جے یو آئی ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا کے انعقاد کی خواہاں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.