پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی، خورشید شاہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی، خورشید شاہ

حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پیپلزپارٹی نے وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جو وزارتیں ہوں گی اُن کی کمیٹیاں ہم لیں گے، وزارتوں سے زیادہ پاور فل کمیٹیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) سے آئینی عہدے بھی لیں گے۔

تاہم بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا تھا کہ ہم وفاق میں حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمٰی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق چلے گی، پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارتیں نہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ْ

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات جمہوریت کی روح کے خلاف ہے کہ ہم وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو آپس میں تقسیم کر لیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.