پی ٹی آئی کا وفاق و پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، کے پی میں جماعت اسلامی کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ مجھے خان صاحب نے یہ اہم ذمہ داری دی ہے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ کور کمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P