مسلم لیگ فنشکنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ راشدی (پیر پگارا) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر اپنی جیتی ہوئی دو نشستیں چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج تبدیل آر او نے نہیں بلکہ کسی اور نے کیے۔
کراچی میں پگارا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ مجھے تقریر کرنی نہیں آتی، یہ جو الیکشن ہوا ہے بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے، ہم اہسے الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صفدر عباسی نے بتایا کہ الیکشن میں دھاندلی اور نتائج تبدیلی کے خلاف جمعے کو 11 بجے حیدر آباد بائی پاس پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم اس اسمبلی کو قبول نہیں کریں گے۔