پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی وفاداریاں تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اُن سے حلف نامہ مانگ لیا۔
پی ٹی آئی قیادت نے خیبرپختونخوا سے کامیاب ہونے والے نامزد امیدواروں کو حلف نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی جس پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی قیادت کو بھیج دیا۔