سیاسی بے یقینی، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1878 پوائنٹس نیچے آ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سیاسی بے یقینی، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1878 پوائنٹس نیچے آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1878 پوائنٹس یا 2.98 فیصد کمی کے بعد 61 ہزار 65 پر آگیا، جو آخری کاروباری روز 62 ہزار 943 پر بند ہوا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ’ہفتے کے آخر میں غیر حل شدہ سیاسی غیر یقینی ’ کے سبب آج مارکیٹ کا آغاز دباؤ کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ سیاسی محاذ پر واضح ہونے تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔

نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شہاب فاروق نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کو حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ’مستقل بے یقینی‘ اور ’مضبوط اپوزیشن کے ساتھ کمزور اتحادی حکومت کی توقعات‘ کو قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.