چمن انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے چمن کوئٹہ شاہراہ کو بند کر دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چمن انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے چمن کوئٹہ شاہراہ کو بند کر دیا

چمن (یو این اے )چمن میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود رات 2 بجے نتائج اعلان نہیں کئے غیر حتمی نتائج آر او چمن کی جانب سے صبح 12 بجے سامنے آنے پر آزاد امیدوار کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کی جیت کا اعلان کیا جس کو عوامی نیشنل پارٹی نے مسترد کرتے ہوئے چمن کوئٹہ شاہراہ کوژک ٹاف کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا اے این پی کا موقف ہے کہ ہم کسی صورت اس سلیکشن کو نہیں مانتے جس میں راتوں رات کسی تیسری قوت کے ایما پر نتائج تبدیل کرائے گئے ہماری احتجاج ہمارے مینڈیٹ واپس دینے تک جاری رہیگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.