کوئٹہ: بلوچستان کے قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کوئٹہ
پریس ریلیز
مورخہ 9/2/2024
کوئٹہ: بلوچستان کے قومی اور صوبائی حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
بلوچستان کے دور دراز علاقے اور امن و امان کی صورتحال نتائج میں تاخیر کی وجوعات ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
اب تک مجموعی طور پر 38 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے زیادہ تر حلقے دو یا اس سے زیادہ اضلاع پر مشتمل ہیں اور پولنگ اسٹیشنز بہت فاصلوں پر واقعہ ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
حالیہ دنوں میں الیکشن کے دوران لینڈ مائن اور دہشتگردی کے بہت زیادہ واقعات بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت پولنگ اسٹاف اور الیکشن مٹیریل کی ترسیل نہیں ہو سکی
جلد ہی بلوچستان کے تمام حلقوں کے نتائج مکمل ہو جائیں گے، محمد فرید افریدی۔