اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2326 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔

پی ایس ایکس کے مطابق ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 2326 پوائنٹس یا 3.6 فیصد تنزلی کے بعد 61 ہزار 871 پر آگیا۔

تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں بحالی کے بعد تنزلی 1707 پوائنٹس یا 2.66 فیصد رہ گئی۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ سروے کی بنیاد پر مارکیٹ کو توقع تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت بن جائے گی لیکن ابتدائی غیر حتمی نتائج سے ایسا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.