موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا جائے: نگراں وزیر اعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا جائے: نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیےفیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن عمل کا جائزہ لیا اور ووٹرز سے انتظامات پر بات چیت کی۔

اُنہوں نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں، کوشش کریں شہری اپنے حق کو استعمال کریں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرن آؤٹ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا لیکن امید ہے سب بہتر ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.