ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.