محسن نقوی پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیا آئینی چیئرمین مل گیا، محسن نقوی بلامقابلہ پی سی بی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3 سال کیلئے اعتماد کا اظہار کردیا۔

آئین 2014 کے تحت بننے والے بورڈ آف گورنرز کیلئے پیٹرن پی سی بی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کی نامزدگی ہوئی تھی۔

دوسرے ارکان میں 4 ریجنز آزاد جموں کمشیر، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ 4 محکموں پی ٹی وی، اسٹیٹ بنک، سوئی گیس اور غنی گلاس کے نمائندے بھی اس بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P