مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب میں گوہر خان نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اب سیاست سیکھ رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اب عوام کے دلوں میں ہے۔

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ آنے والا وزیر اعظم عوام کی طاقت سے آئے گا، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں پارلیمان کی بالادستی شامل ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P