ملک میں آئین کی پامالی ہوئی مگر کسی کا احتساب نہیں ہوا، جسٹس اطہر من اللہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک میں آئین کی پامالی ہوئی مگر کسی کا احتساب نہیں ہوا، جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں متعدد بار آئین کو پامال کیا گیا مگر آئین کی پامالی پر کسی کا احتساب نہیں ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں فیوچر آف پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے جو کیا وہ اس کا دفاع نہیں کریں گے لیکن امید ہے کہ نوجوان مثبت تبدیلی لائیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا امتحان ہے کہ عوام کا اعتماد بحال رہے، فیصلوں پر عمل درآمد ہو۔ اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے سبب ہم نے نصف ملک گنوا دیا، ہمارے معاشرے میں اظہارِ رائے کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.