ملک سے مسائل اور معاشی بد حالی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،علی مدد جتک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک سے مسائل اور معاشی بد حالی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،علی مدد جتک

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45 سے نامزد امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پاس معاشی، اقتصادی اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ماہرین کی ٹیم موجود ہے جس کے توسط سے 8 فروری کوعوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ملک اور قوم کو مسائل سے نجات دلاکر ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کریں گے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے چیئرمین کی جانب سے دیئے جانے والے پلان پر عمل پیرا ہوکر آگے بڑھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی بائی پاس پر پارٹی کے سینئر رہنماءسردار سرور سلمانخیل کی سربراہی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر فرید رئیسانی، سردار سرور سلمانخیل، میر ولی محمد قلندرانی ، یوسف بنگلزئی ، چیئرمین عبدالحق نیچاری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا حاجی علی مدد جتک اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ تعصب سے بالاتر ہوکر پاکستان کی سرزمین پر بسنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی جڑیں عوام میں موجود ہے عوام آج بھی پارٹی کو جیالوں کی طرح چاہتے ہیں اور شہید بینظیر بھٹو کے فرزند پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بی بی کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ملک اور قوم کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے جو انتخابی منشور دیا ہے اس پر عمل پیرا ہوکر انہیں مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اس کے علاوہ اپنے حلقوں کی بہتری او ر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جو منصوبہ بندی کی ہے اسے 8 فروری کو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر پایہ تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے تعصب سے بالاتر ہوکر اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پارٹی سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں اور عوام 8 فروری کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے انتخابی نشان تیر پر مہر لگاکر انہیں کامیاب بناکر ایوان میں بھیجیں تاکہ ملک سے مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور معاشی بد حالی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.