کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے نامزد امیدوار جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی خالی نعروں اور دعوﺅں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے ہیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور عوام کی گہماگہمی پارٹی کے ساتھ زور شور سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں درانی قومی اتحاد کی جانب سے پارٹی کی حمایت میں منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حیات اللہ خان درانی، حاجی جلیل خان درانی، عباس خان درانی، محمد علی خان درانی، ماسٹر امین اللہ درانی، حلقہ پی بی 41 سے نامزد امیدوار سحر گل خان خلجی، حلقہ پی بی 42 سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل، راحیلہ حمید خان درانی ، حیدر خان اچکزئی، نثار خان اچکزئی، طارق گل سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔ جمال شاہ کاکڑ ، زرک خان مندوخیل، سحر گل خان خلجی، عباس درانی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو پاکستان کو مسائل بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے پارٹی کی قیادت میاں محمد نواز شریف اور دیگر قائدین کے علاوہ تجربہ کار ، سیاسی ، معاشی ، اقتصادی اور دیگر ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک اور قوم کو مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی ، معاشی اقتصادی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرکے روزگار کی فراہمی مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ توانائی کے بحران کا خاتمہ اور عوام کو تعلیم، صحت ، پینے کے صاف پانی، انفراسٹکچر کی بہتری اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ 2017ءسے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ 9 فروری کو عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے دوبارہ وہی سے شروع کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرکے ایشیئن ٹائیگر کا خواب شرمندہ تعبیر بنائیں گے۔
You might also like