عام انتخابات کے لیے 14 لاکھ 90ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام مکمل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عام انتخابات کے لیے 14 لاکھ 90ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام مکمل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے عملے کو فراہم کی جانے والی تربیتی مشقوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر27ہزار 676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 14 لاکھ 90ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد کے لیے 14 لاکھ90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تربیتی مشقوں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ عام انتخابات2024 کے دوران اپنے فرائض منصبی مؤثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں 87 روز تک مجموعی طور پر27ہزار 676 تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 3 ہزار 821 ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے۔

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.