خضدار (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج خضدار میں بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،نواب دودا خان زرکزئی مرحوم نے شہید زولفقار علی بھٹو کو خضدار کا دورہ کرواکر یہاں کے عوامی مسائل حل کروائے میری دعوت پر آج بلاول بھٹو زرداری خضدار آ رہے ہیں ان کے دورہ خضدار کے مثبت اثرات پورے بلوچستان میں پڑیں گے،بلاول بھٹو بلوچستان کے عوام کے لئے پیپلز پارٹی کی منشور کا اعلان کرینگے عوام جلسہ عام میں بھر پور انداز میں شرکت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج ہونے والے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر حاجی صلاح الدین زہری،میرمحمد آصف جمالدینی،ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری،نصر اللہ شاہوانی،حاجی عبید اللہ قمبرانی سمیت پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے نواب ثنا اللہ خان زہری نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جناح کمپلیکس خضدار میں آج ہونے والی انتخابی جلسہ کی تقریبا تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں جلسہ عام میں شرکت کرنے کے لئے عوام کی جوش ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے یہ جلسہ کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی کے جلسوں سے بھی بڑی ہو گی کیونکہ جھالاوان پیپلز پارٹی کی گڑہے میرے والد مرحوم نواب دودا خان زرکزئی نے شہید زولفقار علی بھٹو کو خضدار مدعو کرنے میزبانی حاصل کی اور خضدار کے بنیادی مسائل کو بھٹو کے سامنے اجا گر کرکے کافی مسائل حل کروائے تھے آج میری دعوت و میزبانی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین و انشا اللہ متوقع وزیر اعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری خضدار آ رہے ہیں بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام میں بلوچستان کے عوام کے لئے پارٹی کی انتخابی منشور کا اعلان کرینگے اس اعلان میں بلوچستان کی تعمیر ترقی بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ کسانوں کے لئے مراعات،مزدوروں کے لئے مراعات،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے دگنی کرنے جیسے اعلانات شامل ہونگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت کو بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل کا ادراک ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ان مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ پیپلز پارٹی تھی جس کی قیادت نے بلوچستان کے عوام کو بلوچستان پیکج دیا بلوچستان کے ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کو ملازمتیں دی وفاقی ملازمتوں میں بھی بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا کوٹہ بڑھایا میں سمجھتا ہوں بلوچستان آج جن مشکلات کا شکار ہیں ان مشکلات کو پیپلز پارٹی بر سر اقتدار آکر حل کرے گی آج کے دن خضدار میں میں ہونے والے جلسہ عام کے بلوچستان کی سیاسی منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے خضدار نال کرخ زہری شہید سکندر آباد قلات منگچر،لسبیلہ مستونگ سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج جناح اسپورٹس کمپلیکس خضدار میں منعقدہ پیپلز پارٹی کی مرکزی انتخابی جلسے میں شرکت کر کے حق میزبانی ادا کریں دریں اثنا پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جناح اسپورٹس کمپلیکس خضدار میں تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں جلسہ آج گیارہ بجے شروع ہو گی بلاول بھٹوزرداری بذریعہ ہیلی کاپٹر خضدار پہنچیں گے جلسہ گاہ میں شرکا کے لئے بیس ہزار سے زاہد کرسیاں لگائی گئی ہے جلسہ گاہ کو پیپلز پارٹی،پی ایس ایف اور پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جلسہ گاہ کی دیواروں پر چاکینگ کی گئی ہے جلسہ سے پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی صوبہ سندھ اور بلوچستان کے صوبائی عہدیداران بھی خطاب کرینگے۔
You might also like