بلوچستان اور کے پی امن و امان کی صورت حال، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان اور کے پی امن و امان کی صورت حال، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے کل اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یکم فروری کو دن 3 بجے اجلاس بلایا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے چیف سیکریٹریز شریک ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی جی، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.