سنی شوران(یو این اے )ممتاز سیاسی وقبائلی رہنما سابق صوبائی صوبائی وزیر حلقہ پی بی 12سے آزاد امیدوار سرداریار محمد رند نے کہا ہے کہ انتخابات میں اپنے لوگوں کے پاس کارکردگی کی بنیاد پر جارہے ہیں جھوٹے وعدے اور دعوئے کرنے والوں کو کچھی کے عوام یکسر مسترد کرچکے ہیں علاقے کے جن قبائلی متعبرین اور غیور عوام نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے ان کے بے حد مشکور ہیں ہمارا عزم مشترکہ جہد کے ذریعے عوامی مسائل کا حل ہے جس کے لئے نہ پہلے کبھی مصلحت کا شکار ہوئے اور نہ آئندہ ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر نصر اللہ خان جتوئی کی قیادت میں سنی جتوئی ہاﺅس میںایک پروقار جلسے سے خطاب میں کیا جہاں چیف اف رند سرداریار محمد خان رن نے اپنے اقوام جتوئی سے ہم امور پر گفتگو بھی کی اس موقع میر نصر اللہ خان جتوئی ، شاہ محمد جتوئی ،طب خان،نعل جتوئی، سطان جتوئی ،امام دین جتوئی، صفر خان جتوئی ،جان علی جتوئی ،دین محمد جتوئی ،حاجی خلیق داد جتوئی، بسم اللہ خان جتوئی ،حیات جتوئی اورجتوئی قوم کے سرداران، متعبرین سمیت دیگر رہنماوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 12سے آزاد امیدوار سرداریار محمد رند مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سرداریا رمحمد رند کو بھر پور اکثریت سے کامیاب کیا جائے گا جس کے لئے آج کا جلسہ عام گوہ رہے کہ آج ہم تمام متعبرین اور ساتھی سرداریارمحمد رند کی کامیاب کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے 8فروری کو درانتی پر مہر لگا کر سرداریار محمد کو کامیاب بنایا جائے گا۔
You might also like