میچ فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میچ فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی

شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

شعیب ملک کا فارچیون بریشال کے ساتھ معاہدہ تھا، تاہم وہ دو روز قبل بنگلادیش سے دبئی چلے گئے تھے۔

اب سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فارچیون بریشال کے ساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ مکمل بات چیت کی اور پھر ہم باہمی طور پر آگے بڑھے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ دبئی میں پہلے سے طے مصروفیت کی وجہ سے مجھے بنگلادیش چھوڑنا پڑا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.