نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نگران حکومت کی عدم دلچسپی، نجکاری میں التوا، پی آئی اے کے انتظامی امور دباؤ کا شکار

نگران حکومت کی عدم دلچسپی اور نجکاری میں التوا سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انتظامی امور شدید دباؤ کا شکار ہوگئے۔

’ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کے 31 طیاروں پر مشتمل بیڑے میں سے 9 طیارے پرزے اورلیز کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس 320 کے 5 طیارے، بوئنگ ٹرپل 777 کے 3 اور ایک عدد اے ٹی آر طیارہ گراونڈ ہوچکا ہے۔

ملک کی منفی کریڈٹ ریٹنگ، پی آئی اے کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی اور زرمبادلہ کے لیے اسٹیٹ بینک پر انحصار کے باعث بین الاقوامی اداروں نے پی آئی اے کی معاونت سے معذرت کرلی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.