برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کا پول کھول دیا

دی اکانومسٹ نے مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی اور نام نہاد سیکولر ہونے کے دعووں کا پول کھول دیا۔

برطانوی جریدے نے مودی کی نام نہاد ترقیاتی پالیسیوں پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی جانب سے 22 جنوری کو 220 ملین ڈالر کے متنازع ہندو مندر کے  افتتاح نے بھارتی وزیر اعظم کے سیکولر ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر کے مندر کی تعمیر سیکولر ذہنیت کے حامل ہندوستانی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جھوٹ کا لبادہ اوڑھے جواہر لعل نہرو جیسے لیڈر بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ مودی کی جارحانہ پالیسیاں بھارت کی معیشت کے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ الیکشن میں کامیابی کے لیے 1990ء  سے بابری مسجد کو شہید کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی تھی۔  بھارت میں مودی کی اسلام مخالف سرگرمیوں پر اسلاموفوبیا کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P