قلعہ عبداللہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی نادر عبدالرحمن زی میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں محمد حنیف، ڈاکٹر نقیب اللہ، عطاللہ، سعداللہ، ہدایت اللہ، نعمت اللہ، عصمت اللہ اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علما اسلام سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔شمولیتی تقریب سے مہمان خصوصی پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی، این اے 266 قلعہ عبداللہ کم چمن کے نامزد امیدوار حاجی محیب اللہ کاکڑ، محمد حنیف، ڈاکٹر نقیب اللہ، ظاہر آغا اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر پارٹی سے متعلق اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ نئے جوش جزبے اور ولولے کیساتھ پارٹی کیلئے بھرپور جہدوجہد کریں گے اس شمولیتی پروگرام میں مرکزی ناب صدر ملک عثمان اچکزئی مرکزی کمیٹی ممبر ڈاکٹر صوفی محمد اکبر کاکڑ، ضلعی صدر خان محمد کاکڑ، تحصیل صدر منیر احمد کاکڑ، اصغر باچا خان بھی شریک تھے
You might also like