کوئٹہ میں تھانے میں گیس لیکج سے ایگل اسکواڈ کے تین اہلکار بے ہوش

 بلوچستان کے دارالحکومت میں واقع تھانے گیس لیکج کے باعث پولیس کے تین جوان بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تھانہ سریاب میں گیس لیکج کے باعث ڈیوٹی پر مامور تین پولیس کے جوانوں کی حالت غیر ہوگئی اور وہ دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ریسکیو اداروں کی مدد سے تین اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال منتقلی پر ڈاکٹرز نے تینوں اہلکاروں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے تینوں جوان ایگل اسکواڈ کے تھے۔

اُدھر نگراں وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے کر وزیرصحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اہلکاروں کے بہترین علاج و معالجے کی ہدایت بھی کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P