حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم کے محرکات اور ذمہ داروں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعہ 30 کے تحت وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں جے آئی ٹی انٹیلی جینس بیورو (آئی بی)، انٹرسروسز انٹیلی جینس (آئی ایس آئی) کے 20 گریڈ کے افسران، اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے 20 گریڈ کے افسر اور ایک افسر پر مشتمل ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.