پاکستان کی متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

 پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ یو اے ای سے ملنے والے قرض کی ادائیگی 17 جنوری کو کرنی ہے جس کی شرح تین فیصد ہے، اسی طرح دوسری رقم ایک ارب ڈالر کی ہے جس کی شرح 6.5 فیصد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں جس میں سے دو ارب ڈالرز جنوری 2024 تک رکھوائے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P