اقامے کی بنیاد پر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اقامے کی بنیاد پر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

خضدار میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، جبکہ  صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 سے میر خالد ہمایوں کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں این اے 264  سے بھی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

آر او کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کے پاس یو اے ای کا اقامہ ہے، کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.