بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 مظاہرین ضمانت پر رہا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 مظاہرین ضمانت پر رہا

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بلوچ یکجہتی مارچ کے گرفتار تمام 34 شرکاء کو ضمانت پر رہا کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بلوچ یک جہتی مارچ کے شرکاء کے گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے شرکاء کی شناختی پریڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی اور  کہا کہ تمام 34 افراد کی شناخت پریڈ مکمل ہو چکی ہے، پولیس نے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کو تو پیش نہیں کیا گیا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے فوراً بعد ہی وکیل صفائی نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست دائر کردی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.