غزہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار ہوتی جارہی ہے۔
یمن سے تعلق رکھنے والی حوثی ملیشیا کی جانب سے شپنگ کمپنیوں کے مال بردار بحری جہازوں پر قبضوں نے شپنگ انڈسٹری کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، بحری جہاز ریڈ سی اور سوئز کینال کی طرف جانے سے گریز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، شپنگ اخراجات میں اضافے کے اثرات اشیاء مہنگی ہونے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔