مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا، پرویز خٹک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صرف حکومت نہیں کی۔ اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے۔ الیکشن مہم جاری ہے، اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے۔ الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں۔ ضم اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، فنڈز نہیں آ رہے۔

سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے لوگ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں آ رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.