چیف جسٹس کی کردارکشی مہم میں ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس ملوث نکلے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سوشل میڈیا پر حالیہ کردار کشی مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث نکلے۔ 

سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  اور  عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کی حالیہ کردار کشی کی مہم کے پس پردہ سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ججوں کی بیگمات کو ایئر پورٹس پرچیکنگ سے مستثنی قرار دینے والے ایک پرانے خط کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کیا گیا، اس معاملے کو بغیر تحقیق اچھالا گیا اور اس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر عدلیہ، ججوں اور ان  کے اہل خانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی  گئی۔

 

اداروں کی تحقیقات میں ججوں کو بدنام کرنے کی مہم کے پیچھے سیاسی جماعت سے جڑے جانے مانے پروپیگنڈا اکاؤنٹس ملوث نکلے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P