بگ بیش لیگ میں حارث رؤف بغیر پیڈ کے بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں آگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بگ بیش لیگ میں حارث رؤف بغیر پیڈ کے بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں آگئے

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بولر حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے۔

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوران یہ عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک موقع پر سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن اسٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔

ایک ہی اوور میں میلبرن اسٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائمڈ آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے۔

تاہم حارث رؤف خوش قسمت تھے کہ وہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی اننگز کی آخری گیند تھی اور انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا ہونا تھا جس کے باعث انہیں کسی گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حارث رؤف کی بغیر پیڈ پہنے بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور اس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.