حکومت نے پی سی بی کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا جب کہ ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روز مرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے،اس سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے تاہم تاحال میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت ہی نہیں ہو پائی۔