دورہ آسٹریلیا؛ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دورہ آسٹریلیا؛ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

میلبرن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نعمان علی آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.