اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 695 یا 1.07 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 510 پوائنٹس پر آگیا تھا۔

بعد ازاں، تقریباً دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 1952 پوائنٹس یا 2.99 فیصد کمی کے بعد 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کا رجحان برقرار رہا اور تقریباً 2 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2730 پوائنٹس یا 4.19 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 473 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 205 پر بند ہوا تھا۔

تاہم دن کے اختتام پر انڈیکس میں کچھ بہتری دیکھی گئی اور یہ 2372 پوائنٹس 3.64 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.