کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران میلہ سجانے کا اعلان

 آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کردیا۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراونڈ (ایم سی جی) کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا۔ کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P