کام ہم کریں اور ووٹ کسی اور کو، کراچی اور چترال والے بتائیں یہ ناانصافی نہیں؟ نواز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کام ہم کریں اور ووٹ کسی اور کو، کراچی اور چترال والے بتائیں یہ ناانصافی نہیں؟ نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے چترال میں لواری ٹنل بنایا مگر ووٹ جماعت اسلامی کو گیا، کراچی میں امن قائم کیا مگر ووٹ کسی اور کو گیا، کام ہم کریں اور ووٹ کسی اور کو جائے کیا یہ بری بات نہیں؟

صوبہ سندھ اور کراچی سے امیدواروں کے انتخاب کے لیے لاہور میں منعقدہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 1999ء اور 2017ء میں وزیراعظم تھا تو کبھی وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے اس منصب سے ہٹا دیا جائے گا، 1999ء کی صبح میں وزیراعظم تھا شام میں ہائی جیکر بن گیا، اسی طرح 2017ء میں بیٹے سے تنخواہ دس ہزار درہم نہ لینے پر ہٹا دیا گیا، نہ آئین میں اور نہ قانون میں کوئی گنجائش تھی مگر چوں کہ وزیراعظم کو نکالنا مقصود تھا اس لیے عمل درآمد کردیا گیا وجہ یہ تھی کہ ایک سلیکٹڈ شخص کو لانا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ 2017ء میں ملک خوشحال تھا، سی پیک آرہا تھا، پیٹرول کی قیمت کم تھی، روپیہ مضبوط تھا، سیاسی اور معاشی لحاظ سے پاکستان مضبوط تھا، ہندوستان کا وزیراعظم پاکستان آیا اور پاکستان کے بارے میں دنیا نے کہا کہ پاکستان چند برس میں علاقائی طاقت بن جائے گا اور جلد جی ٹوئنٹی میں بھی شامل ہوجائے گا مگر آج سب کچھ ریورس ہوگیا، آئی ایم ایف کو ہم نے اپنے دور میں خدا حافظ کہا مگر سلیکٹڈ حکومت کو دوبارہ رجوع کرنا پڑا، ہم نے اپنی حکومت میں چین سے قرض نہیں لیا بلکہ واپس کیا اگر وہی معاملات چلتے رہتے تو آج بڑی طاقت ہوتے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نظر کھا گئی، ناانصافیاں ہوتی ہیں ہم خاموش رہتے ہیں یہ کسی نے نہیں پوچھا کہ صبح ایک شخص وزیراعظم ہے رات میں وہ ہائی جیکر کیسے بن گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے موٹرویز بنائیں، پشاور سے سکھر تک موٹر وے بنایا مگر آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی حکومت اتنا بھی نہ کرسکی کہ سکھر سے حیدر آباد تک موٹر وے بنادیتی وہ ہمارے منصوبے میں تھا وہ حکومت اتنا بھی نہ کرسکی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.