کراٹے کومبیٹ لیگ میں پاکستان کے شاہزیب رند نے قومی پرچم بلند کردیا

لاس ویگاس میں کراٹے کومبیٹ لیگ میں پاکستان کے شاہزیب رند نے قومی پرچم بلند کردیا۔

لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاہزیب نے حریف فائٹر کو ناک آؤٹ کردیا، پاکستانی کراٹے کاز نے اٹلی کے فیڈریکو اویلا کو دوسرے راؤنڈ میں ہائی کک مار کر ناک آؤٹ کیا۔

امریکا کے لاس ویگا میں جاری کراٹے کومبیٹ لیگ میں پاکستان کے شاہزیب رند لائٹ ویٹ کیٹیگری میں اٹلی کے فیڈریکو پر شروع سے ہی حاوی رہے۔

پہلا راؤنڈ شاہزیب نے اپنے نام کیا اور دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی کراٹے کاز نے ہائی ککس کے ذریعے حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

فتح کے بعد شاہزیب نے پاکستانی پرچم کے ساتھ رنگ کا چکر لگایا۔

لیگ میں مختلف فائٹ کیٹیگری میں امریکا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P